مریم نواز نے نیا محاذ کھول دیا ، پارٹی رہنمائوں کو کیا ہدایت جاری کردی،حیران کن خبر

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کیلئے تیار ہوجائیں اور اس سلسلے میں کارکنوں کے ساتھ رابطے کو موثر بنائیں ، لاہور جلسے نے کامیابی کے تام ریکارڈ توڑے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے لاہور کے منتخب اراکین اسمبلی ، میئر اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، جس میں لاہور جلسے کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی طرف سے عہدیداران کی کاوشوں کی تعریف کی گئی جب کہ اجلاس میں پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ساتھ ساتھ افضل کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لاہور جلسے کی کامیابی کیلئے تمام لوگوں نے انتھک محنت کی ، آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں ، لاہور کا جلسہ کامیاب بنانے پر مشکور ہوں ، آپ لوگ پارٹی کا فخر ہیں ، جلسے کی کامیابی زبردست موبلائیزیشن کا نتیجہ ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کامیاب کرنے کیلئے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ، مسلم لیگ ن کی قیادت کا لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پہلے مرحلے میں لاہور میں اظہار تشکر ریلی نکالیں گی ، عوامی رابطہ مہم میں مریم نواز عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گی اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گی اور وہ ملتان میں بھی عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ریلی کی قیادت کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی ، جس کا مقصد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ لانگ مارچ کیلئے عوام کو متحرک کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button