نواز شریف کے پاس خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے کئی ویڈیوز موجود ہونے کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) مریم نواز نے مزید ویڈیوز سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس میاں نواز شریف کی بے گناہی کی ویڈیوز موجود ہیں، جو وقت پڑنے پر سامنے لائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ ویڈیوز کبھی دفن نہیں ہوتیں، ویڈیوز موجود ہیں، ویڈیوز میں نواز شریف کی بے گناہی کے ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب مناسب وقت آنے پر ویڈیوز سامنے لائیں گے۔ ویڈیوز ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز اس سے پہلے بھی ایسی ویڈیوز سامنے لانے کے حوالے سے دعوے کر چکی ہیں ۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر

خزانہ اسحاق ڈار کے پاس کوئی آڈیو موجود ہے جو کسی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے،جس پر سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ ’’ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی آڈیو ہے، تو یہ بات سچ ہے کہ میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاس صرف آڈیو ز نہیں ویڈیوز بھی موجود ہیں، لیکن اگر انہوں نے یہ باہر لانے کی غلطی کی تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ہوگا، کیونکہ پھر دوسری جانب سے بھی ویڈیوز کا انبار لگ جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی ویڈیوز اور آڈیوز اگر ہمیں ٹی وی پر چلانی پڑیں تو لازمی بات ہے کہ ہمیں اس میں آڈیو کو میوٹ اور ویڈیو کو بلر کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ ناقابل اشاعت ہوں گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button