مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے،بیوی کی ناراضی پر شوہر کھمبے پر چڑھ گیا

کندھ کوٹ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کھمبے پر چڑھ گیا اور کہا زوجہ کے روٹھنے پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں پیش آیا، شوہر سے خاتون طلاق لینے کے لیے عدالت پہنچی تو ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔شوہر نے 11ہزارہائی ٹرانسمیشن والٹیج تاروں سے خود کشی کی کوشش کی۔واقعے سے متعلق بروقت اطلاع پر واپڈا نے بجلی فراہمی معطل کردی۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھنے والے ندیم جمالی نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کی ناراضگی

پر مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں کئی شہری اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بجلی کی کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔ کبھی کوئی شادی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہوتا ہے تو کوئی گھر والوں سے ناراض ہو کر کھمبے پر چڑھ جاتا ہے۔کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک نوجوان بجلی کے کھمبے پر اس لیے چڑھ گیا تھا کہ اُس کے گھر والے اُس کی شادی کی خواہش کو پورا نہیں کر رہے تھے۔ نوجوان شبیر کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے میری شادی نہیں کروارہے جس پر میں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بعد ازاں مذاکرات کر کے نوجوان کو کھمبے سے نیچے اُتار لیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button