بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نوازشریف کو خط

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ان کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے والدہ کے انتقال پر نوازشریف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015 میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے بھی ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔بھارتی ہائی کمشنر نے11دسمبر کو تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا اور بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نوازشریف تک خود پہنچانے کی درخواست کی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تعزیتی

خط میں قائد ن لیگ نوازشریف کی والدہ کے انتقال کر اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انتقال کے وقت وہ بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں تھیں۔بیگم شمیم اختر 9 مارچ سنہ 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، ان کی شادی میاں شریف سے ہوئی جن سے ان کے 3 بیٹے عباس شریف، نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔آرمی چیف ، صدر مملکت، وزیراعظم سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ شمیم بیگم کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button