شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیراعظم شیخ راشد المکتوم سے ملاقات

دبئی (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات ہوئی ہے۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔

پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئندہ سال، دوبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔ فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button