گلوکارہ محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر گرفتار، گرفتاری کی شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے سابر کرائم ونگ نے کراچی میں کی جانے والی کاروائی کے دوران دونوں شوبز شخصیات کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر اور نازش جہانگیر دونوں انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کر رہے ہیں۔فاطمہ سہیل کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جمعہ کے روز کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے محسن عباس اور ان کی دوست معروف ماڈل نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔بعد ازاں فاطمہ سہیل کی شکایت پر محسن عباس کو لاہور میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ فاطمہ سہیل کا موقف ہے کہ علیحدگی کے باوجود گزشتہ کچھ عرصے سے محسن عباس اور ان کی دوست ماڈل نازش جہانگیر انہیں آن لائن ہراساں کر رہے ہیں۔ فاطمہ سہیل نے اس حوالے سے باقاعدہ تحریری درخواست دی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تفتیش کی اور شواہد حاصل کرنے کے بعد محسن عباس اور نازش جہانگیر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دونوں شوبز شخصیات کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔