سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوا شریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک جبکہ 4 ملوں میں کروڑوں روپے کے شیئرز ہولڈر ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔ ان کے نام پر 2 زرعی ٹریکٹر اور 2 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔

مزید برآں سابق وزیراعظم نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 شیئرز کے مالک ہیں۔نیب کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔خیال رہے کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی پاکستان میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی 5 جنوری کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button