سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑااضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 20 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا اور نئی قیمت 1 ہزار 864 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونا 643 روپے مہنگا ہو گیا،

اور نئی قیمت 95808 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر کافی عرصے کے بعد فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 42.87 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1250 روپے اور 1071.67 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 39 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 160.59 روپے پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button