شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت بتادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کورونا کے باعث اموات میں اضافہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔تفصیلات کےمطابق کورونا کے باعث اموات میں اضافہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ بچوں کا تعلیم سے گہرا تعلق ہے، کسی صورت قبل از وقت تعلیمی ادارے کھول کر بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا۔

ملک میں وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے خود بھی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی صورت بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں عزیز ہیں، حالات جیسے ہی بہتر ہوجائیں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔یادرہے کہ گزشتہ روزپرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔تیس سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت اسکولز کھولیں گے، اسکولز کھولنے کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان کا احترام کیا، اب ایس او پیز کے ساتھ ادارے چلائیں گے، تعلیمی اداروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عملدر آمد کریں، 27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button