اسلام آباد میں میجر لاریب کے قتل کا کیس، الزام ثابت ہونے مجرم بیت اللہ کو عبرتناک سزا سنادی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی نائن میں قتل ہونے والے میجر لاریب کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے لاریب کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم بیت اللّٰہ کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے ملزم گل نصیب کو عمرقید کی سزا سنا دی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم بیت اللّٰہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔میجر لاریب کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جی نائن کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نومبر 2019 میں مجرموں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے میجر لاریب کو قتل کیا تھا،قتل کی رات میجر لاریب اور اس کی دوست پارک میں گفتگو کررہے تھے،

دونوں ملزم میجر لاریب کے پاس پہنچے اور موبائل اور پیسے دینے کو کہا، ملزم بیت اللّٰہ نے لاریب کی کنپٹی پر پستول رکھا ہوا تھا۔اس دوران میجر لاریب نے مزاحمت کی تو ملزم بیت اللّٰہ نے فائرنگ کر دی۔موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے حساس ادارے کے افسر کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نجی فضائی کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ ایک باغ میں بیٹھا ہوا تھا، آفیسر کو سر میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔پولیس نے میجر لاریب کو گولی مارنے والے دو افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا، ایک ملزم کا نام بیت اللّٰہ اور دوسرے کا نام گل سلیم ہے۔ دونوں ملزم ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔عدالت نے آج کیس کا فیصلہ دونوں ملزمان کے خلاف سنادیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button