وزیراعظم نے اذان کے احترام میں خطاب روک دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اذان کے احترام میں خطاب روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اذان شروع ہو گئی۔ اذان شروع ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان خاموش ہو گئے اور اذان کے احترام میں خطاب روک دیا۔خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان پشاور میں موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے حیات آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اور سازو سامان سے آراستہ کئے جانے والے جم کا افتتاح بھی کیا۔ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ہالز کو قومی سطح کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ، سکواش کورٹ، واکنگ ٹریک، مارشل آرٹ ہال، تائیکوانڈو ہال و دیگر سہولیات بھی موجود ہیں، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس جم، سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا۔عمران خان کو نہ صرف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا بلکہ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کالام میں کرکٹ سٹیڈیم اور گراسی کرکٹ گراؤنڈ سوات کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر مقامی کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیل جن کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ان کی ترقی کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیلوں کی طرف صحیح توجہ نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق پشاوراسپورٹس کمپلیکس میں11پچز،16 ہزار کھلاڑیوں کےبیٹھنےکے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، حیات آباداسپورٹس کمپلیکس اگلےسال فروری،مارچ تک مکمل ہوگا، حیات آباد کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہونےکے بعد پی ایس ایل میچز بھی متوقع ہیں، تعمیر ہونے کے بعد حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں عالمی میچز کیلئے دوسرا وینو ہوگا۔دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ترقی کےلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کے مثبت استعمال کے لئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔بعد ازاں پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کےتحت چیک تقسیم کرنےکی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سلیکون ویلی میں نوجوان آئیڈیا لاتے اس پر سرمایہ دیا جاتا، دیکھتےہی دیکھتے وہ نوجوان بڑےبڑےبزنس کےمالک بن گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ باہر کے ممالک میں نوجوان آئیڈیا لاتےہیں حکومت سپورٹ کرتی ہے، ایک چھوٹا آئیڈیا شروع ہوتا پھر ایک بڑی شکل اختیارکرتا ہے کسی نوجوان کے پاس آئیڈیا ہو تو بینک ان کو بلائے ان کا آئیڈیا سنے، مجھے امیدہے کہ بینک آف پنجاب کےساتھ اب دیگر بینک بھی آگے آئیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ لائیو اسٹاک میں بھی اب لوگ آرہےہیں، لائیواسٹا ک میں پاکستان

نویں یا دسویں نمبرپرہے، نوجوان لائیو اسٹاک کو سائنسی بنیاد پر چلائیں گے تو بڑی آبادی کا فائدہ ہوگا، پاکستان میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں بہت مواقع ہیں۔وزیراعظم نے سیاحت کو بڑی صنعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی میں سب سے زیادہ سیاحت کا بزنس بڑھےگا، یہاں بہت جلد اسکینگ شروع ہوجائےگی، سوئزرلینڈ میں سیاحت بہت بڑی صنعت ہے، وہ ہماری شمالی علاقوں کا آدھا بھی نہیں ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم گھرخریدنےکےلیےسستےقرضوں کا اتنظام کررہےہیں، بینک اس حوالےسےاب مددک ررہےہیں، اس وقت ہم درمیانےدرجےاورچھوٹی صنعت کی بات کررہےہیں جبکہ ماضی میں حکومت نےکبھی چھوٹی صنعت کی مدد ہی نہیں کی، ہم انشااللہ کامیاب جوان کا اگلا پروگرام وزیرستان میں جاکرکریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button