پٹرولیم بحران کے اسکینڈل پر مریم نواز کا شدید ردعمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ہمیں اسکینڈلز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چینی ، گندم ،ایل این جی اور ادویات کے بعد اب آئل کے بحران کا اسکینڈل بھی سامنے آ گیا ہے۔اربوں روپے کے یہ تمام اسکینڈلز حکومت کی نا اہلی ، ناقص فیصلہ سازی کی عکاسی کرتے ہیں جو عوام کا پیسہ لوٹ کر سیلیکٹڈ اور اس کے ساتھیوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آئل بحران پر رپورٹ وہی ہے جو ہمیں پہلے سے معلوم ہے۔

یہ بحران سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور ناقص فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا نتیجہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب اس کو چلے جانا چاہئیے اور جلد ہی یہ حکومت چلی جائے گی انشاء اللہ۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اکثر و بیشتر اپنے بیانات میں موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روکیں نہیں، انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینے چاہئیں۔ دھاندلی کے ذریعے مسلط جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ پریشان ہیں۔ اگر ہم نے ان لوگوں کو مطمئن کرنا ہے تو انقلاب برپا کرنا ہو گا۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے کھوکھلی حکومت کو ایک دھچکا لگے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button