وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن سے قبل ماسٹر شارٹ کھیل دیا، اپوزیشن میں کھلبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی طرف سے سینیٹ الیکشن آئندہ سال مارچ کی بجائے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ بھی کرلیا گیا جس کے بعد اگلا مرحلہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا ہے جب کہ سپریم کورٹ سے بھی اس معاملے پر رائے طلب کی جائے گی ، حکومتی اعلان کے بعد اس موضوع پر مختلف تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، معروف صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ کمال کی شاٹ کھیلی ہے ، وزیر اعظم نے سینیٹ کے انتخاب فروری میں کروانے کا اعلان کرکے چوہوں

کے پنجرے میں ایک بلی چھوڑ دی ہے جس کے بعد سب ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان کے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا لانگ مارچ تو گیا اور استعفے بھی دفن ہو گئے۔سینئر صحافی شاہین صہبائی نے لکھا کہ خاص طور پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت پر بھی سوال کھڑے ہو گئے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے جائیں ، سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی ، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا ، جس میں طے کردہ ایجنڈے کے علاوہ سیاسی ، معاشی اور کورونا وباء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کابینہ اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کروانے پر بھی مشاورت کی گئی ، حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے پر غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے رجوع کیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی ، جب کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں، تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں پولنگ شوآف ہینڈ کے ذریعے کروائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button