چور کو خاتون سے دوستی مہنگی پڑگئی، خاتون ایس ایچ اونے ڈکیت کو دوستی کے بہانے بلاکرگرفتار کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک)چور کو خاتون سے دوستی مہنگی پڑ گئی،خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل پر دوستی کے بہانے ڈکیتی میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں کراچی میں چور کو خاتون سے فون پر دوستی مہنگی پڑ گئی۔ ایک خاتون ایس ایچ او نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیت کو دوستی کے بہانے بلا کر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون ایس ایچ او کو ملزم کا نمبر ملا تو اس سے فون پر بات چیت کر کے ملاقات کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا۔جب ملزم ملنے آیا تو خاتون ایس ایچ او

نے سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کے ہمراہ اسے دھر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایس ایچ او نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات ، نقدی، موبائل فون برآمد کیے ہیں۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے پندرہ روز قبل شہری کے گھر چوری کر کے لاکھوں مالیت کا سامان لوٹا تھا۔ملزم یاسین کے قبضے سے دو لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات برآمد ہوئے۔ملزم نے 15روز قبل تمیس خان نامی شہری کے گھر چوری کی واردات کی۔دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیوں میں750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے 98 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمدہوئے۔ ضلع ملیر پولیس نے شہر میں رواں سال کریکر حملوں میں دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کیا۔ گرفتار سہولت کار سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کئے۔اے وی ایل سی کراچی کی کارروائی، موٹرسائیکل/کارلفٹنگ میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کیے۔ملزمان سے چھینی گئی 10 موٹرسائیکلیں اور 13 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی …طور پر 37 موٹرسائیکلیں 13 گاڑیاں، رکشہ اور ڈمپرز تحویل میں لے لیئے گئے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button