کورونا میں مبتلا مولانا طارق جمیل کی صحت کےحوالے سے انتہائی اہم خبر، تصاویر سامنے آگئیں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ممتاز عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل کی صحت میں بہتری آتی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل اب روبہ صحت ہیں اور انہیں معمول کی ادویات دی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کی نئی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ مولانا طارق جمیل کورونا کے باعث راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کا سی ایم ایچ ہسپتال میں

آج تیسرا روز ہے اور کل ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو معمول کی ادویات دی جارہی ہیں ساتھ ہی خوراک اور پھل دیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اطلاع دی تھی کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ، اطبّاء کے مشورے سے اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button