پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ایوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عہدیداران نے اتفاق کیا ملک بھر میں اسکولز 11جنوری سے کھول دیے جائیں گے ، اس ضمن میں حکومت چاہے کسی بھی قسم کا اعلان کرے یا نہ کرے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 جنوری کو ہی کھول دیے جائیں گے تاہم اس سلسلے میں حکمت عملی بعد میں طے کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہمارا قوی ارادہ ہے ہم 11

جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیں لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ آیا ہم تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں یا نہیں ، یہ فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند کرنے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مارے لیے تعلیمی ادارے اتنا عرصہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھاکیونکہ بڑی مشکل سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا، یونیورسٹیاں دوبارہ آباد ہوئی تھیں لیکن صورتحال ایسی بنی ، جس کے پیش نظر بڑے بوجھل دل سے یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے اسی لیے ہم نے دس جنوری تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے ، شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button