حکومت نے عوام پر پٹرول بم چلادیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم چلا دیا۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے 31 دسمبر تک ہو گا۔تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم چلا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی

ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے31دسمبر تک ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button