ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ، امریکی کرنسی کتنی مہنگی ہوگئی، جان کر ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہی ملک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے اضافے سے 161 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں نرخ بھی ڈالرکے نرخ 30 پیسے بڑھ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی 14 پیسے مہنگی ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہپیر کے روز کاروبار کے دوران پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا

زبردست اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی تھی۔ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے کے بعد خدشہ تھا کہ اپوزیشن کے کسی بڑے اعلان کے نتیجے میں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا، جس کے نتیجے میں معاشی معاملات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔عمومی طور پر سیاسی عدم استحکام کا منفی اثر سب سے پہلے اسٹاک مارکیٹ پر پڑتا ہے۔ تاہم گزشتہ روز کے پی ڈی ایم جلسے کی ناکامی کی خبروں کے بعد پیر کو ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور سرمایہ کاری کی۔سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ایک ہی دن میں پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 795 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے بعد انڈیکس 11 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 43316.11 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، بعد ازاں کاروبار کا اختتام پر 100 انڈیکس 43266.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ رواں ہفتے کے پہلے پورے کاروباری روز میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1.87 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 33 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 686 شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button