پاک فوج کے اہم ترین جنرل کو این ڈی ایم اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے چئیرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئے چئیرمین این ڈی ایم اے کے نام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کی بطور چئیرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لازمت کا آخری روز اپنے یونٹ کیساتھ گوجرانوالا میں گزارا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے جمعے کے روز ریٹائر ہوئے۔دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وفاقی وزیر اسد عمرسے الوداعی ملاقات کی۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم ایکی کورونا بحران کے دوران خدمات یاد رکھی جائیں گی، چیئرمین این ڈی ایم اے کی خدمات کورونا سے نمٹنے کی کامیاب کوشش کا اہم سنگ میل ہے۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس وقت اہم خدمات انجام دیں جب قوم کوسخت ضرورت تھی۔۔ عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی و الوداعی ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عہدے سے سبکدوشی کے موقع پر وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کرونا وائرس وبا کے پھیلاو کے بعد مسلسل متحرک رہے۔ ان کی سربراہی میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل افضل کی سبکدوشی کے بعد فی الحال نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button