حکومت کا ملک بھر میں فری کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چینی ویکیسن کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزاز قرار دے دئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔10 ہزار سے زائد رضاکاروں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔نجی کمپنیاں ڈریپ میں رجسٹریشن کے بعد کورونا ویکسین خرید سکیں گی۔حکومت نے ملک بھر میں سرکاری سطح پر فری ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا کہ جلد ویکیسن کے لیے ایک کمپنی نے معاملات طے پا جائیں گے۔قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی

برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت حکام کورونا وائرس ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں۔ترک نیوز ایجنسی ‘انادولو’ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ‘ہم اپنی ترجیحی فہرست کو محدود کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس اور دیگر چند ممالک سے بات کر رہے ہیں’۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جو ویکسین سرکار کے پیسوں سے آئے گی وہ مفت لگے گی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ابھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کورونا کی کون سی ویکسین استعمال کرسکتا ہے، کیونکہ دنیا میں کورونا کی 6 سے 8 ویکسین ہیں جن میں سے 2 سے 3 ویکسین کے نتائج اچھے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کرنا ہوں گے، کوشش ہے وہی ویکسین کا استعمال کریں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہوں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ کورونا ویکسین کے ذرائع کیا ہیں، ویکسین مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے کورونا ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی، سب سے پہلے فروری مارچ میں کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے، دوسرے فیز میں ویکسین کو عوام کو لگائی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پہلے ہی ابتدائی طور پر 15 کروڑ ڈالر مختص کر چکی دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب

سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button