پی ڈی ایم کا پہیہ جام ، شٹر ڈائون، ہڑتالوں اور مظاہروں کیساتھ 8جلسوں کا شیڈول تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم جماعتیں وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے کے لیے احتجاجی تحریک چلا رہی ہیں۔اور حکومت پر دباؤ بڑھنے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان پر استفعے کے دباؤ کے لیے حکمت عملی بنا لی۔جنوری میں 2 پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ، ہڑتالوں اور مظاہروں کے ساتھ 8 جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔احتجاجی شیڈول کی حتمی منظوری آئندہ سربراہی اجلاس میں دی جائے گی۔27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں تمام پی ڈی ایم قیادت شریک ہو گی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ

مولانا فضل الرحمان نے 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روکیں نہیں، انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینے چاہئیں۔ دھاندلی کے ذریعے مسلط جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ پریشان ہیں۔ اگر ہم نے ان لوگوں کو مطمئن کرنا ہے تو انقلاب برپا کرنا ہو گا۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے کھوکھلی حکومت کو ایک دھچکا لگے گا جبکہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ڈی ایم جماعتوں کی اُمیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے صاف اور واضح کہہ دیا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے لانگ مارچ کو بالکل نہیں روکیں گے۔دوسری جانب حکومت بھی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ڈی ایم کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو نہیں روکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button