ن لیگ کی کاروبار بند کرنے کی اپیل، تاجر برادری نے اپنا فیصلہ سنادیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار عامر متین نے لاہور جلسے میں کاروباری طبقے کی جانب سے مریم بی بی کو دیئے جانے والے پیغام کے حوالے سے خبر دے دی ۔ صحافی و تجزیہ کار عامر متین کا کہنا تھا کہ لاہور میں سب سے بڑا طبقہ کاروباری ہے۔ میرے خیال میں کاروباری طبقے نے یہ پیغام دیا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کاروبار بھی بند کر لیں ، احتجاج بھی کر لیں اور جیلیں بھی کاٹ لیں، تو پہلے ہی ہمارے کاروبار کے بُرے حالات ہیں ہم ایسا نہیں چاہتے۔اور دوسرا یہ کہ ہم آپ کے لیے بھی یہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پچیس سال سے یہ سارا نظام شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پاس ہی تھا کہ کس حلقے میں کس علاقہ نے کس نے ایم این اے ، ایم پی اے یا پھر کونسلر بننا ہے، یہ سارا کچھ وہی سنبھالتے تھے ۔مریم نواز کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ مریم نواز اگر بٹ کڑاہی پر جا کر ، کڑاہیاں کھا کر یہ سمجھیں گی کہ وہ سارا ٹیک اوور کر لیں گی تو ایسا نہیں ہو گا نہ ہو سکتا ہے۔عامر متین نے کہا کہ لاہور میں جن جن لوگوں کو فیورز دی ہوئی ہیں وہ شہباز شریف نے دی ہوئی ہیں۔ لاہور کے اندر مسلم لیگ ن کا جو چہرہ ہے وہ شہباز شریف ہی ہیں اور ایک رات میں لوگ اپنی وفاداریاں نہیں بدل سکتے۔خیال رہے کہ کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے اندر بھی کئی ایسے دھڑوں کا انکشاف ہوا ہے جو مریم نواز کی قیادت سے ناخوش ہیں اور شہباز شریف اور اُن کے بیانیے کے حامی اور اُنہی کا ساتھ دینا چاہتے ہیں جبکہ مریم نواز پوری مسلم لیگ ن پر حکومت کرنا چاہتی ہیں ، اُن کی خواہش ہے کہ پوری پارٹی ان کے بیانیے کی حمایت کرے اور ان کے ساتھ چلے جو بظاہر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button