پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 73افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 73 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 459 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، اسلام آباد میں 35 ہزار 045، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 008ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 614 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 333 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 0.5، اسلام آباد 4.3، خیبر پختونخوا 7.2 اور سندھ میں 14.9 فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.8 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 7.71 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.04، کوئٹہ میں 5.06 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button