پاکستان میں کورونا کے1ہزار708 نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید21 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ48 ہزار184 ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار352اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار831ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار69، اسلام آباد22ہزار432، بلوچستان16ہزار195، آزاد کشمیر4 ہزار911 اورگلگت میں4ہزار394 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار429 اور سندھ میں 2 ہزار 690 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار294، اسلام آباد247، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں114 ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button