وزیراعظم کی جانب سے صنعتکاروں کیلئےخوشخبری، بجلی آدھی قیمت پر دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو بجلی آدھی قیمت پر میسر ہو گی۔وزیر اعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹس بڑھانے کی کوشش کی اور ایکسپورٹس میں اضافے سے ملک میں روپے آئیں گے۔ کورونا کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس تیزی سے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے اس لیے ہم نے یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر دینے کا فیـصلہ کیا ہے

اور صنعتوں کو اگلے 3 سال کے لیے 25 فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے لیے پورا وقت آف پیک آور تصور ہو گا۔ تعمیراتی صنعت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت بھی بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ نقصان سروس انڈسٹری کو ہوا۔کورونا ایس او پیز سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور لوگوں کو کورونا سے آگاہی کی مؤثر آگاہی فراہم کریں۔ دنیا نے کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یکم نومبر سے اسمال میڈیم انڈسٹری (چھوٹی اور درمیانی صنعتوں) کیلئے اضافی بجلی پر 50 فیصد کم ریٹ پر بجلی دیں گے، مثلا اگر وہ 16 روپے یونٹ پر بجلی خرید رہے تھے تو اب وہ 8 روپے میں ملے گی، اسی طرح ساری صنعتوں کو اضافی بجلی 25 فیصد کم ریٹ پر ملے گی، اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا اور 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے، ہماری ایکسپورٹ 25 سے 20 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں، گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے، تعمیراتی صنعت آگے بڑھ رہی ہے، لوگوں کو روزگار ملے گا تو غربت کم ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button