اے پی پی کرپشن کیس، عبوری ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے 3 افسران کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد:ایف آئی اے نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی میں آئی ٹی کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ادائیگیاں اور کروڑوں روپے کرپشن کیس میں تین افسران کوعبوری ضمانت خارج ہونے پرگرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 124 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہےایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی نے آئی ٹی کمپنی آرٹیک،تجاریا،کام ٹیل اور نیوہورائزن کو خلاف ضابطہ کنٹریکٹ اور ادائیگیاں کرنے کے معاملے ابتدائی انکوائری کرنے کے بعد معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کیا تھا۔
ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی کی شکایت پر 29فروری کو مقدمہ درج ہوا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے اے پی پی کے تین افسران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ڈائریکٹر ائی ٹی محمد غاوث،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی مصور عمران اور چیف کمپیوٹر انجینئر سعد مدثر شامل ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواتیں مسترد ہونے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ 2022میں 4آئی کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ادئیگیاں ہوئیں جس سے 12کروڑ 49لاکھ روپے نقصان ہوا۔