اقوام متحدہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے، خدیجہ زرین خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معروف سماجی کارکن اور کے زیڈ کے فائونڈیشن کی چیئر پرسن خدیجہ زرین خان نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔خدیجہ زرین خان کا کہنا تھا کہ کہ اسرائیل فلسطین میں آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسرائیل کا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنانا جنگی اصولوں کے خلاف عمل ہے جبکہ ضروریات زندگی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ غیرمنصفانہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اس خونی تنازعے کو دہائیاں گزر چکی ہیں اور اس کا کوئی مستقل حل نظر نہیں آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں فلسطینی نژاد امریکی لڑکے کو چاقو سے قتل کرنا مذہبی جنگ کو ہوا دیتا ہے، 6 سالہ لڑکے کو فوجی طرز کے ایک بڑے چاقو سے 26 بار وار کرکے مارنا کہاں کی انسانیت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی ناکہ بندی کو ختم کرتے ہوئے فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دی جائے۔