کے الیکٹرک کی اپریل تا جون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا عوامی سماعت کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کے۔ الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل تا جون 2023 کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کی درخواست دائر کی ہے۔ نیپرا درخواست کی عوامی سماعت 19 اکتوبر 2023 کو کرے گا۔مثبت کیو ٹی اے کی وجہ او اینڈ ایم میں تبدیلیوں سے متعلق نہ وصول ہونے والے اخراجات، کیپسٹی پاور پرچیز اور ٹی اینڈ ڈی نقصانات ہیں، جو ایف سی اے سے متعلق ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ایڈجسٹمنٹس اور رائٹ آف کلیمز مقررہ میکنزم کے عین مطابق ہیں۔ملک میں لاگو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت عمومی طور پر کیو اے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جس کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button