پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویزمشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جماعت کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔
الیکشن کمیشن نے سابق صدر مرحوم پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے تنازعے کے معاملے پر جماعت کی رکنیت معطل کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے تنازع کے حوالے سے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں، اس کا کوئی پارٹی عہدیدار بھی نہیں اور گزشتہ 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرائی گئیں، اس لئے اے پی ایم ایل کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔
فیصلے کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے شاہین کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اے پی ایم ایل بطور سیاسی جماعت آئندہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button