میانوالی: پولیس چوکی پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کنڈل ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کرنے والے اور پولیس فائرنگ میں ہلالک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی میں کنڈل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور چوکی پر قبضے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔

حکام کے مطابق دہشت گرد زبیر نواز لکی مروت میں کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر ارشد نوازکا بھائی تھا، اور پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل عام، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کالعدم ٹی ٹی پی کے اسی گروپ کا سرگرم رکن تھا۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گرد محمد خان مارے گئے زبیر نواز سے بھی زیادہ خطرناک تھا۔ دونوں دہشت گردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button