علی وزیر اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، ایکہ تھانہ بہارہ کہو میں جبکہ ایک ایف آئی اے نے درج کیا تھا، تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی۔

علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کیلئے مچلکے جمع کروائے گئے تھے، تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button