سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔