صحافی طلعت حسین کی فیملی کو مونال ریسٹورنٹ سے واپسی پر لوٹ لیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سید طلعت حسین کے خاندان کے فرد کو اسلام آباد میں ریسٹورنٹ سے واپسی پر لوٹ لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میرے گھر کے فرد کو اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ سے واپسی پر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔’
طلعت حسین نے بتایا کہ ‘یہ واقعہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار 2 اسلحہ بردار ملزمان نے گھر والوں کا قیمتی سامان چھین لیا۔ ہمارے لیے یہ ایک بڑا صدمہ ہے۔’
خیال رہے کہ دامن کوہ اور مونال ریسٹورنٹ سے واپس آنے والی سڑک پر لوٹ مار سے متعلق شہریوں کی طرف سے پہلے بھی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔