میڈیکل ٹیمیں بھی علاج معالجے میں مصروف رہیں متاثرین مین راشن اورپکاہوا کھانا بھی تقسیم کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ سندھ، بلوچستان اورپنجاب کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں پیر ک بھی جاری رہیں ، میڈیکل ٹیمیں بھی علاج معالجے میں مصروف رہیں متاثرین مین راشن اورپکاہوا کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے جوان سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ جوان لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے میں مصروف ہیں، آرمی کی میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرین کے علاج میں کا کام کررہی ہیں ۔ بیان کے مطابق فوجی اہلکارراشن اورپکاہوا کھانا بھی متاثرہ افراد میں تقسیم کررہے ہیں،بلوچستان میں آرمی اورایف سی کے جوان کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، لورالائی، ژوب اورنوشکی میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ،نصیرآباد ،دکی اورلسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ،پنوں عاقل چھاونی سے جوان خیرپور پہنچ کر سیلاب متاثر کی مدد کررہے ہیں جبکہ پنجاب میں وہاڑی، راجن پوراورڈیرہ غازیخان میں بھی ریلیف کے کام جاری ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button