چوہدری شجاعت ملاقات کیلئے فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے، اپوزیشن کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ق) تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال دیکھ کر پھر متحرک ہوگئی، سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حیسن، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے، جس مین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی مین تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے۔چودھری شجاعت کے ہمراہ ان کے بیٹے چودھری سالک اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی تھے۔

مولانا فضل الرحمان اپنی رہائشگاہ پر چودھری شجاعت حسین کا استقبال کیا، اس موقع پر جےیوآئی ف کے رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔چودھری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے ملک کی تیزی کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قائدین شہبازشریف اور آصف زرداری جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی لاہور میں جاکر چودھری برادران سے ملاقات کرچکے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں نے تحریک اعتماد پیش کردی ہے، اسلام آباد میں آصف زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، 172 سے زائد ارکان اسمبلی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے، اپوزیشن نے عدم اعتماد کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کیا، پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے3 سالوں میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنڈ گیم کا ماہر ہوں‘ حکومت کہیں نہیں جارہی‘ مزید تگڑی ہوکر آئے گی، ہر طرف پیسہ چلا ہوا ہے، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028ء تک کچھ نہیں ہوگا ‘ یہ اٹھ بھی نہیں سکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button