بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے 94 پیسے کی منظوری دی۔حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا۔سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ 19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔خیال رہے کہ حال ہی میں بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔ جبکہ پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button