بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، معصوم شہری نشانہ بن گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بھارتی فوج نے رکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھارت نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی شہید،75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی

کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی شہید اور 4 شہریوں کے زخمی ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا، بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے دو ہزار 225 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 18 شہری شہید اور 176 زخمی ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button