وزیراعظم کی عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔اگر آپ بھی وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا چاہتے ہیں تو فون نمبر 0519224900 ملائیں اور سوال کریں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر سب سے زیادہ خطرناک ہے لہذا سب کو چاہیے کہ احتیاط کریں اور ماسک پہننا سب سے آسان احتیاط ہے۔ گیس کی قلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں لیکن ہم گیس کے مزید کنویں کھود رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر ملک سے آنے والی گیس مہنگی ہے، لیکن ہم پچھلے معاہدوں کے برعکس کم قیمت پر گیس لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، 27 فیصد پاکستانیوں کو گھر پر گیس فراہم کی جاتی ہے۔عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ گیس نیٹ ورک کو بڑھایا جائے تو اسے موجودہ قیمت پر دینا مشکل ہوگا کیونکہ ہم گیس مہنگی خرید کر سستے میں عوام کو فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گیس نیٹ ورک کو بڑھانے سے گیس کے قرضوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button