پی ڈی ایم نے چیئرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں چیئرمیناور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا جس کے بعد ن لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی نے ان کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزدکرنے کی حمایت کر دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button