حکومت پاکستان کے لندن میں موجود 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد کر دیے گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کے لندن کے ایک بینک میں موجود 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد کر دیے گئے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کے حق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینک نے یہ رقم منجمد کر دی ہے۔
لندن ہائی کورٹ اور براڈ شیٹ کو بینک نے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے،بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔اس حوالے سے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی کا کہنا ہے کہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لیے ہائی کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔براڈ شیٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button