یوم پاکستان : آئی ایس پی آر نے نیا ’پرومو‘ جاری کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے نیا ’پرومو‘ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک نیا پرومو جاری کیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے سے وطن عزیز کو ایک قوم ایک منزل کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام عام کیا گیا ہے اور پاکستانیوں کے بحیثیت قوم ان کے عزم اور حوصلے کو بھی اس میں دکھایا گیا ہے ، اس کے علاوہ نئے پرومو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ، 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی ، قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی گئی اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی ، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
مسلح افواج کی طرف سے یوم پاکستان کو منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں ، اس کے علاوہ مختلف ریاستی اثاثوں اور مختلف اشیاء کا نمائش کیا جاتا ہے ، اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں ، 2008ء کے بعد سیکیورٹی خدشات اور ملک کو درپیش مسائل کے باعث پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن 23 مارچ 2015ء کو ایک بار پھر اس تقریب کو منانے کا آغاز کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button