پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے، پہلی دفعہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ کس نے لیا تھا ؟ جانئے

لاہور( این این آئی) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے ،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے بعد 27 مئی 1993 کو ایوان سے رجوع کیا اور انہیں 200کے ایوان سے 123ووٹ ملے تھے۔بی بی سی کے مطابق1993ء میں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے حکومت کو بحال کردیا تھا اور اگلے روز نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیاتھا ۔
یہ کارروائی قومی اسمبلی کےضابطہ 285 کے تحت ہوئی تھی جس میں ہاتھ کھڑے کر کے اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔نواز شریف کو 200کے ایوان سے 123ووٹ ملے تھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی دفعہ 91 شق 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، اگر وزیر اعظم کامیاب ہوتے ہیں تو پھر چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آ سکتی۔ اگر حکومت 175کے تحت قرارداد لاتی تو پھر کوئی چیز ہونا تھی لیکن آئین کی دفعہ91شق 7کے تحت وزیر اعظم کی کامیابی کی صورت میں چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آسکے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button