وزیراعظم کی کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیےگئے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں، کراچی اور اس کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہباز گل نے یہ بھی تحریر کیا کہ وزیراعظم نے پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے شہر قائد کو اس مشکل صورت حال سے نکالنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button