سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ، حکومتی امیدوار کو شکست دے کر یوسف رضا گیلانی کامیاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اور سندھ سے 7 سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان سے آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس لیے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی کامیاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قاسم رونجھو اورعوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق کامیاب ہوئے ہیں۔ سندھ سے سینیٹ انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی کی پلوشہ خان کامیاب اور ایم کیو ایم پاکستان کی خالدہ اطیب بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت سندھ سے پی پی کی شیری رحمان، جام مہتاب، فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 167 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹنگ میں حصہ نہیں۔اس سے قبل سینیٹ انتخابات کے دوران قومی اسمبلی میں 341 ووٹوں میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے۔سینیٹ انتخابات کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 ممبران میں سے 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 167 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی میں ووٹ دیتے وقت 13 ارکان نے بیلٹ پیپر ضائع کیے۔ 13ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے۔درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔ غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11 ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button