جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر ، 45پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 359 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 84 ہزار 009 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 417 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق

اب تک سندھ میں 2 لاکھ31 ہزار 953 ، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، اسلام آباد میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 18 ہزار 515، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 863 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 072 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 306 ہوگئی ہے۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button