پاکستان کا ’فتح ون‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ فتح ون میزائل 140 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ون میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل سسٹم سے دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، فتح ون میزائل روایتی وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر

افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون140کلومیٹرتک روایتی ہتھیارلے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے مبارکباد دی ہے۔یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button