خاتون نے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس طلب کرلی

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی خاتون نے گھر سے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس سے مدد مانگی تو سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کا وقت ضائع کرنے کی پاداش میں خاتون پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون کی آڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر سے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس کو طلب کررہی ہے۔پولیس نے آڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 پر موصول ہونے والی فضول فون کالز میں سے ایک ہے، روزانہ تقریباً 120 ایسی فون کالز موصول ہوتی ہیں جو پولیس کا وقت ضائع کرتی ہیں۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے کہہ رہی ہیں کہ ’آپ شاید مجھے پاگل

سمجھیں گے لیکن میں نے ہر کسی کو مدد کیلئے پکارا، کوئی نہ آیا، اب آپ میری آخری امید ہیں‘۔ خاتون نے فون آپریٹر سے کہا کہ ’میری گھر میں ایک بڑی مکڑی گھس آئی ہے جسے نکالنے کیلئے فوری کسی کو میرے گھر روانہ کریں‘۔فون آپریٹر نے خاتون کو یہ کہہ کر کہ ’بدقسمتی سے ایک مکڑی کو گھر سے نکالنے کیلئے پولیس ان کے گھر نہیں آسکتی‘۔آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ 999 پر صرف اس صورت میں کال کریں جب آپ کی زندگی حقیقت میں خطرے میں یا آپ کے سامنے کوئی جرم سرزد ہورہا ہو۔سوشل میڈیا صارفین نے پولیس سے اتفاق کرتے ہوئے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس طلب کرنے والی خاتون پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button