پانچ سالہ بچی نے اپنی پہلی کتاب شائع کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

لندن(نیوز ڈیسک)پانچ سالہ برطانوی بچی نے اپنی پہلی کتاب شائع کرائی ہے اور ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔بیلا جے ڈارک نے ’دی لاسٹ کیٹ‘ یا گمشدہ بلی کے نام سے ایک چھوٹی سی باتصویر کتاب لکھی ہے۔ اس کی تحریر اور تصویر کا سارا کام انہوں نےخود کیا ہے۔یہ کتاب انہوں ںے اس وقت لکھی ہے جب بیلا کی عمر 5 برس 211 دن تھی۔ اب تک اس کی اب تک 1000 کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ لیکن اس سے بڑھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیلا کو سب سے کم عمر (خاتون) مصنف کا اعزاز دیا ہے جس نے اپنی کتاب کامیابی سے شائع کرائی ہے۔ تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دوسری شرط 1000 نسخے فروخت کرنے کی تھیں جو نہایت

کامیابی سے پوری ہوچکی ہے۔ ان کی والدہ چیلسی سائم نے بتایا کہ انہوں نے بچی کو کتاب لکھنے میں مدد دی ہے اور اسے جنجر فائر کمپنی نے شائع کیا ہے۔ اس اہم موقع پر ان کی والدہ نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کہانی میں ایک بلی باہر جاتی ہے اور گم ہوجاتی ہے اور آخر میں یہ سبق ملتا ہے کہ کسی بھی طرح امی کے بغیر باہر جانا درست نہیں ہوتا۔تاہم اس کی ساری تصاویر خود پانچ سالہ بیلا نے بنائی ہیں اور کہا ہے کہ وہ مزید کتابیں اور کہانیاں لکھیں گی۔ وہ چاہتی ہیں کہ لاسٹ کیٹ ٹو کی کہانی بھی لکھی جائے۔اس سے قبل مردوں میں چار سال اور 256 دن کے سری لنکن بچے تھانووانہ ساراسنگھے نے اپنی پہلی کتاب شائع کرائی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button