ایک ٹانگ سے لنگڑے مگرمچھ نے امریکا میں ٹریفک رکوادی

فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی شہر وینس میں ایک ٹانگ سے لنگڑے بڑے مگرمچھ نے اُس وقت ٹریفک عارضی طور پر روک دی جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹریفک میں موجود ایک ڈرائیور نے سڑک پار کرتے ہوئے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو بنانے والے ڈینیل کوفمین نے بتایا کہ وہ گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے ایک بڑے مگرمچھ کو سڑک پر چلتے ہوئے

دیکھا اور اس کی ویڈیو بنا کر فیس بُک پر پوسٹ بھی کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک مگرمچھ کے لیے ٹریفک رُک گئی اور وہ سڑک پار کر کے سیدھا ویڈیو بنانے والے کوفمین کی گاڑی کی طرف آرہا ہے۔کوفمین نے بتایا کہ مگرمچھ نے سڑک پار کی اور میری گاڑی کے نیچے آگیا اور دوسری طرف نکل گیا تاہم بعد میں اُسے ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button