سعودی عرب میں طلاق کا انوکھا کیس، سعودی خاتون نے خود کو سرعام برہنہ کرنے کی دھمکی دے کر طلاق لے لی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کا انوکھا کیس، سعودی خاتون نے خود کو سرعام برہنہ کرنے کی دھمکی دے کر طلاق لے لی، مجبوری میں بیوی کو فیصلہ والا شوہر طلاق کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے عدالت پہنچ گیا، شرعی عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہوگئی ہے۔ طلاق کے رجحان میں اضافہ 2011 کے بعد سے ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں سعودی عرب میں 57 ہزار 595 طلاقیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ یہ اعداد وشمار 2019 کے مقابلے میں 12 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ سعودی عرب میں فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہورہی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حکومتی سطح پر اورپبلک سیکٹرمیں خواتین کی عزت افرائی کے بعد خواتین زیادہ خومختار ہوگئی ہیں اوراپنے فیصلے اپنے مطابق کررہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button